The Election Commission has announced the launch of free SMS service.
According to details, Election Commission of Pakistan has decided to start free SMS service on 8300 from Monday.
In this regard, Election Commission officials said that voters can find out the details of their polling stations and constituencies by Sending their ID card number to 8300.
Voters will be sent their voting details through SMS as soon as they message the above number.
Election Commission Spokesperson Syed Nadeem Haider, Additional Director General Nighat Siddiqui and Project Director of Project Management Unit announced this while talking to the media.
Officials of the Election Commission say that the voters have to bring their National Identity Card to the polling station to vote, they can vote on the receipt of the expired Identity Card or the token of the new Identity Card.
الیکشن کمیشن نے مفت ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر سے 8300 پر مفت ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا کہ ووٹرز 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کر کے اپنے پولنگ سٹیشنز اور حلقوں کی تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں،
مذکورہ نمبر پر میسج کرتے ہی ووٹرز کو ایس ایم ایس کے ذریعے ان کی ووٹنگ کی تفصیلات بھیج دی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان سید ندیم حیدر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نگہت صدیقی اور پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔
الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کیلئے اپنے ساتھ قومی شناختی کارڈ پولنگ سٹیشن لیکر آنا ہوگا، زائد المیعاد شناختی کارڈ یا نئے شناختی کارڈ کے ٹوکن کی رسید پر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔